فیسوں کے حوالے سے عدالتی حکم کااحترام کرتے ہیں،حکومت تعاون کرے، مرزاکاشف

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے مرکزی صدر مرزا کاشف علی نے مرکزی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاہور ہائیکورٹ کے فیسوں بارے فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہیں اور حکومت سے مکمل تعاون کریں گے مرکزی صدر مرزا کاشف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کے بارے میں تین ماہ کی فیسوں کی یکمشت وصولی کے بارے میں پایا جانے والا عمومی تاثر غلط ہے کیونکہ نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں محض دو ماہ کیلئے 15جون تا15اگست تک ہوتی ہیں لہذا تین ماہ کی چھٹیو ں کا واویلا محض غلط تاثر ہے ۔    ملک بھر کے 152000 پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں دو کروڑ سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں اور دس لاکھ سے زائد اساتذہ تعلیم کے میدان میں اپنا ناگزیر کردار ادا کر رہے ہیں اور ہمارا مقصد تعلیم اور فروغ تعلیم کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت سے مکمل تعاون کریں گے۔