پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں طلباء کو مفت تعلیم دینے کی درخواست خارج


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں طلباء کو مفت تعلیم دینے کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو ترمیمی درخواست دائر کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے سیدفیروز شاہ گیلانی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب مفت اور لازمی تعلیم ایکٹ 2014ء کی دفعہ 13کے تحت پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم کو فروخت کر رہے ہیں۔اس پرعدالت نے قرار دیا ہے کہ درخواست میں فریق بنائے گئے متعدد نجی تعلیمی اداروں کے علاوہ پنجاب بھر کے دیگر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو فریق کیوں نہیں بنایا گیا، عدالت نے درخواست گزار کو ترمیمی پٹیشن دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔