لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے جرمن انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ(GIZ) کے تعاون سے قائم کردہ میٹیرل ڈویلپمنٹ ریسورس سنٹر اور گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول وحدت کالونی میں ٹیچرز ٹریننگ ریسورس سنٹر کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایس ڈی احسان بھٹہ ، پرنسپل ایڈوائزر GIZڈاکٹر ڈاگما،پرنسپل ٹیکنیکل ایڈوائزر GIZمسز نگہت لون، ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر نوید شہزاد مرزا اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ اور پائلٹ سکول میں ریسورس سنٹر زکا قیام پنجاب حکومت کی جانب سے اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے اٹھائے گئے انقلابی اقدامات میں سے ایک ہے اور یہ ریسورس سنٹر زپنجاب میں معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ اس موقع پرپروگرام ڈائریکٹر ڈی ایس ڈی احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ ریسورس سنٹر میں اساتذہ کی تربیت کے دوران استعمال ہونے والا تحریری مواد اور ٹیچرز گائیڈ کی تیاری میں استعمال ہونے والے تمام ریسورسز جیسا کہ کمپیوٹرز ،ملٹی میڈیا اور پرنٹرز ، سکینر جیسی تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ ریسرچ اور ٹیچرز گائیڈ کی تیاری کا کا م با آسانی کیا جا سکے۔
اس موقع پر پرنسپل ایڈوائزر GIZمسز نگہت لون کا کہنا تھا کہ GIZ نے خوشاب،اوکاڑہ اور لاہور کے ٹریننگ سکولوں میں جدید سہولیات سے آراستہ ماڈل ریسورس سنٹر قائم کر دیئے ہیں اور اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے اس طرح کے مزید ریسورس سنٹرز پو رے پنجاب میں قائم کئے جانے چاہئیں تاکہ اساتذہ کی تربیت کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق ضروری انفرا سٹرکچر دستیاب ہو ۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہودنے ڈی ایس ڈی کے ڈے کےئر کا بھی دورہ کیا اور عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی پر پر وگرام ڈائریکٹر احسان بھٹہ کے اقدامات کو سراہاا ورریسورس سنٹرکے قیام میں تعاون پرGIZکا شکریہ اد ا کیا