ڈپٹی کنٹرولر امتحانات اوپن یونیورسٹی کی زیر صدارت اجلاس،ڈاکٹر عارفسلیم کو مبارکباد

لاہور( لیڈی رپورٹر )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شعبہ امتحانات ریجنل آفس لاہور میں ڈپٹی کنٹرولر امتحانات زاہد اختر خاکی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا‘اجلاس میں ممتاز ماہر تعلیم اور یونیورسٹی کے قابل اور سینئر ترین ریجنل ڈائریکٹرڈاکٹر عارف سلیم کی بطور ڈائریکٹر ریجنل سروسز تعیناتی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر شاہد صدیقی کے تاریخی فیصلے کو سراہا اور ڈاکٹر عارف سلیم کی نئی ذمہ داریوں کے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔


اس موقعہ پر محمد سعید اسسٹنٹ کنٹرولر عیصب خان، مرزا محمد یاسین بیگ اوردیگرسٹافر نے بھی ڈاکٹر عارف سلیم کی تعیناتی پر اظہار مسرت کیا اور کہا کہ ان کی تعیناتی سے طلبہ کو زیادہ بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے گا۔