لاہور( لیاقت کھرل) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اس سلسلہ میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل 13 اور 14 اگست کو کھلے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، جس میں کل 13 اگست کو سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں جشن آزادی کے حوالے سے تیاریاں کی جائیں گی 14 اگست کو جشن آزادی منانے کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو سجایا جائے گا اس سلسلہ میں ای ڈی او تعلیم لاہور پرویز اختر خان نے ’’پاکستان‘‘ کو بتایا کہ لاہور میں 1265 سرکاری تعلیمی اداروں میں جشن آزادی کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اس میں اساتذہ کے ساتھ طلباء و طالبات بھی شرکت کریں گی اور 14 اگست کو جشن آزادی کے حوالے سے طلباء و طالبات کی پریڈ کا آج اور کل معائنہ کیاجائے گا اور اس سلسلے میں بالخصوص کل 13 اگست کو لاہور بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے تاکہ جشن آزادی کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے اس سلسلہ میں تعلیمی اداروں کو رنگا رنگ جھنڈیوں ، بینروں اور جھنڈوں سے سجایا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ 14 اگست کی شام کو بھی تمام تعلیمی اداروں کے مین گیٹوں او ردفاتر پر بجلی کی بڑی بڑی لائٹیں اور لڑیاں لگائی جا رہی ہیں تاکہ جشن آزادی کے موقع پر برقی قمقمے لگا کر سجاوٹ کی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات رنگا رنگ لباس پہنیں گے جس میں جشن آزادی زورو شور سے منائی جائے گی اور اس کے ساتھ لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں سیمینارز اور ملی نغموں کے ساتھ تقاریب ہوں گی جس میں طلباء و طالبات حصہ لیں گے اس سلسلہ میں جشن آزادی کے موقع پر لاہور میں سب سے بڑی تقریب الحمراء ہال میں ہو گی۔ اساتذہ کے ساتھ طلباء و طالبات اور بچوں کے والدین سمیت سول سوسائٹی کے ارکان کو بھی دعوتیں دی جا رہی ہیں۔