زکٰوۃ کی مد میں 3ارب 61کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور

لاہور(خبر نگار خصوصی) صوبائی زکواۃ کونسل نے مالی سال2015-16کیلئے 3ارب61کروڑ50لاکھ روپے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔رواں مالی سال کیلئے بجٹ کی منظوری گزشتہ روز صوبائی زکواۃ کونسل کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدار ت چئیرمین زکواۃ کونسل جسٹس(ر)اختر حسین نے کی جس میں صوبائی سیکرٹری حبیب الرحمٰن گیلانی اور ایڈمنسٹریٹر یوسف بٹ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں مالی سال 2015-16کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے جس کیمطابق پیڈا سٹاف کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے34کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ دینی مدارس کیلئے8کروڑ روپے ،شادی گرانٹ کی مد میں 8کروڑ 85لاکھ کی منظوری دی گئی ہے،گزارا الاؤنس کی مد میں ایک ارب19کروڑ روپے ہیلتھ کئیر کی مد میں 7کروڑ 75لاکھ اور صوبائی سطح کے ہسپتالوں کیلئے25کروڑ88لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔تعلیمی وضائف کیلئے ایک کروڑ20لاکھ روپے اور انتظامی اخراجات کی مد میں 34کروڑ روپے منظور کیے ہیں ۔محکمہ زکواۃ کی صوبائی زکواۃ کونسل کے حتمی منظوری دے دی ہے اور محکمہ مالی سال 2015-16میں مختلف خراجات کی مد میں 3ارب60کروڑ اور50لاکھ روپے خرچ کر سکے گا۔محکمے کے حالیہ بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ کیا گیا ہے ۔تمام اعلیٰ افسران کی منظوری کے بعد محکمے مختص کیے گئے فنڈز کو استعما ل کر سکے گا جن کو محکمے کی بہتر ی اور اہم امور چلانے اور غریب و غرباء اور حقدارن زکواۃ کو ریلیف دینے کیلئے خرچ کیا جائے گا۔