لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گورنمنٹ ڈگری کالج سرگودھا میں سہولتوں کی عدم دستیابی کے بارے میں’’ جیونیوز‘‘ پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم اور سیکرٹری محکمہ ہائرایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ کی سہولت کیلئے ٹرانسپورٹ کا فی الفور انتظام کیاجائے اورکالج میں بجلی اور پانی کے مسئلے کے فوری حل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔وزیراعلیٰ نے مزیدہدایت کی کہ کالج میں ٹرانسپورٹ اور دیگر عدم دستیاب سہولتیں مہیاکرکے رپورٹ پیش کی جائے۔