گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فین روڈکی طالبات کا دورہء ایوان کارکنان

لاہور(لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ فین روڈ‘ مزنگ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ پروگرام کے دوران پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ISPR کے تعاون سے طالبات کو پاکستانی فوج کے کارناموں پر مشتمل دستاویزی فلم ’’داستانِ شجاعت‘‘ بھی دکھائی گئی۔


۔
۔
نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام جنگ ستمبر 1965ء کے حوالے سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی ہفتہ منایا جا رہا ہے ۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ سمن آباد‘لاہور‘کینٹ پبلک ہائی سکول‘ لاہور کینٹ‘گورنمنٹ مڈل سکول وارث کالونی‘ لاہور سٹی‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ معراج پارک بیگم کوٹ‘شاہدرہ کا دورہ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد492 تھی۔