علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی ایڈ طالبات کی ورکشاپ

لاہور( پ ر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی ایڈ کی طالبات کی ورکشاپ گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول عمر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں ہوئی اس موقع پر بی ایڈ کی طالبات مرغانہ شرق،مہوش کوثر،سحرش انور، کنزی بٹ،عائشہ منظور، شکیلہ رحمان، حراخالد اور سائرہ خالد سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ورکشاپ طالبات کی ٹیوٹر میڈم فرزانہ تھیں جنہوں نے نہایت محنت سے طالبات پر خصوصی توجہ دی اورطالبات کی تعلیمی سر گرمیوں کو پروان چڑھایا کلاس کی مانیٹر مرغانہ شرق نے کہا کہ میڈیم فرزانہ نے جس توجہ سے ہمیں پڑھایا اور ہمیں ورکشاپ میں گائیڈ کی اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔