لاہور(پ) پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی کی قیادت میں گورنر پنجاب کے پرائیویٹ سکولوں سے متعلق جاری کردہ آرڈیننس کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ادیب جاودانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب نے پرائیویٹ سکولوں کے معاملے پر جو آرڈیننس جاری کیا ہے وہ آئین و قانون سے متصادم ہے اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔