وزارت کیڈ کا نجی سکولوں کی فیس نہ بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (آئی این پی)وزارت کیڈ نے وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق نجی سکولوں کی فیس نہ بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تمام نجی سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی قسم کی فیسوں میں اضافہ نہ کریں ۔ بدھ کو وزارت کیڈ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں تمام تعلیمی اداروں کو فیس، فنڈز یا کسی اور مد میں چارجز میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اضافی فیس واپس کی جائے یا اسے اگلے ماہ میں ایڈجسٹ کیا جائے، حکمنامے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف پیرا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی