پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں سے متعلق آرڈیننس جاری


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنر پنجاب نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں کے بارے میں آرڈی ننس جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کسی پرائیویٹ سکول نے فیس بڑھائی یا وصول شدہ بڑھائی ہوئی فیس واپس نہ کی تو روزانہ20ہزار جرمانہ ہوگا اور جرمانے کی یہ رقم40لاکھ تک جاسکتی ہے۔پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز پروموشن ریگولیشن ترمیمی آرڈی ننس2015 ء کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ ماہانہ فیس کے ساتھ داخلہ فیس یا سکیورٹی فیس بھی نہیں بڑھے گی۔والدین کو کسی مخصوص دکان سے کتابیں یا یونیفارم خریدنے پر مجبور بھی نہیں کیا جائے گا۔