لاہور( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی اورسکول آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے مابین باہمی تعلقات و تحقیق کو فروغ دینے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفیس کے کمیٹی روم میں منعقدہوئی۔اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ، اسسٹنٹ ریسرچ پروفیسر ریلیجئس سٹڈیزڈاکٹر چاڈ ہینز، کرسٹین گلبر، ڈائریکٹر کرونکائیٹ گلوبل پروگرامز ڈاکٹر بی ولیم سلکوک ،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، ڈین فیکلٹی آف بہیوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈو، انچارج ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر نوشینہ سلیم، ڈاکٹر روبینہ ذاکر اور شبیر سرور نے شرکت کی۔اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امورپر بات چیت کی گئی نیز دونوں اداروں کے درمیان تحقیقی شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔