پرائیویٹ سکولوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

لاہور(خبر نگار خصوصی) شہر میں واقع پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کی تنظیم ’’جوائنٹ ایکشن کمیشن پرائیویٹ سکولز‘‘کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جس میں درجنوں سکولز مالکان نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نجی سکولوں پر عائد کمرشل فیس کے خاتمے سے متعلق مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرائیویٹ سکولوں کو ٹیکس فری سکولز قرار دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے 80فیصد نجی سکولز کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں جن کے مطابق ظلم بند کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ سکولوں کی عمارتوں پر عائد کمرشل ٹیکس فوری طور ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ پورے پنجاب میں پھیلا دیں گے۔