گورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں درجہ چہارم کی 12خالی آسامیوں پر بھرتی

لاہور (ادبی رپورٹر) گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور میں درجہ چہارم کی 12خالی آسامیوں کے لئے انٹرویوز 5نومبر 2015ء کو دفتری اوقات میں کالج میں لئے جائیں گے۔ امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ پر اپنی اصل اسناد کے ہمراہ انٹرویو کے لئے پہنچ جائیں۔ پہلے سے درخواستیں جمع کروانے والے ہی یہ انٹرویو دے سکیں گے۔ یاد رہے کہ نائب قاصد اور چوکیدار کی ان نشستوں کے انٹرویو کے لئے پہلے ستمبر 2015ء کا شیڈول جاری کیاگیا تھا لیکن بعد میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انٹرویو کی تاریخ بڑھا کر 5نومبر 2015ء کر دی تھی۔