تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،میاں عرفان

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طالب علموں کادورہ پنجاب خوش آئند ہے، تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتاجدید علوم سے ہم آہنگی وقت کا تقاضا ہے اس لئے پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اوراپنے تعلیمی پروگراموں میں ملک کی تمام اکائیوں کو شامل کیا ہے ۔این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب حکومت نے اپنے حصے کے 11ارب روپے سالانہ بلوچستا ن کو دئیے اور 5 سالوں میں 55ارب روپے بلوچستان کو اپنے حصے کے دئیے ہیں۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں امراض قلب کا ہسپتال بھی بنایا جا رہا ہے جس کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے قیمتی وقت اور وسائل کو بے مقصد ضائع کیا گیا ہے، تاہم اب اس کی تلافی کا وقت آ گیا ہے ہمیں کسی صورت مایوس نہیں ہونا چاہیئے بلکہ ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔ بلوچستان کی طالبات کے پنجاب کے دورے سے صوبائی ہم آہنگی میں اضافہ ہوگااور اس طرح کے دورے تسلسل کے ساتھ جار ی رہنے چاہئیں۔پاکستان چار اکائیوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر مشتمل ہے او رہماری خوشیاں اور دکھ سانجھے ہیں