کپس ایجوکیشن سسٹم کی یوم اقبال کے پس منظر میں جاویدمنزل میں تقریب

لاہور(پ ر)کپس ایجوکیشن سسٹم نے یوم اقبال کے پس منظر میں جاویدمنزل گڑھی شاہو لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا طلباء نے دوران تقریب اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے علامہ اقبال کے فکر خودی کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری ایجوکیشن عبدالجبار شاہین نے کپس سکول کی اس کاوش کو بے حد سراہا اور اقبال کے فلسفہ خودی پر مزید روشنی ڈالی چیک ایگزیکٹوKIPS عابد وزیر خان نے کلام اقبال کونئی نسل کے لئے مشعل راہ قرار دیا اورتمام سکولوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا متعدد قابل ستائش شخصیات سہیل وڑائچ، ڈاکٹر آصف چٹھہ، نفیر اے ملک اور ڈاکٹراقبال نعیم بھی اس تقریب میں شریک تھے۔

کا حصہ تھے تقریب میں شہر کے اہم سرکاری اور غیرسرکاری سکولز نے بھی حصہ لیا جن میں بیکن ہاؤس، دارالسلام ، دی ایجوکیٹرز کے نام قابل ذکرہیں