شو ئفا ت کا جھگی نشین سکولوں کیلئے غیرنصابی سرگرمیوں کے حوالے سے پروگرام

لاہور (جنرل رپورٹر) انٹرنیشنل سکول آف شو ئفا ت کا ڈور آف او ئیرنس کے جھگی نشین سکولوں کے طالبعلموں کیلئے غیرنصابی سرگرمیوں کے حوالے سے پروگرام کا انعقا کیا جس میں بچوں نے خوب ہلاگلہ کیا۔ڈائریکڑ انڑنیشنل سکول آف شو ئفا ت مس مارگو عبدالعزیز اور ڈور آف اوےئر نس کی چےئر پر سن مسزرباہمایوں تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مس مارگو عبدالعزیز نے کہا کہ ڈور آف او ئیرنس کے ساتھ تعاون ہماری خوشی کاباعث ہے‘ یہ ہماراان بچوں کی مددکیلئے پہلاقدم ہے جبکہ شو ئفات سکول کے دروازے ان بچوں کے تعاون کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ان بچوں کی معصوم مسکرا ہٹ بہت اہم ہے اور اس طرح کے پروگرام کا مقصد ملک کے پسماندہ طبقے کے بچوں کوحوصلہ افزائی کر نا ہے۔


مسزرباہمایوں نے تہہ دل سے شو ئفا ت سکول کی مینجمنٹ اورمس مارگو عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں میں اعتماد پیداکرنے میں بہت کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔ہماراخواب ہے کہ ہماری قوم کہ تمام بچے مل کر پروان چڑھیں اورپسماندہ طبقے کے بچے بھی ملک و قوم کی خد مت اورترقی میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے ادارے کا نصب العین ہے کہ گلیوں میں پھرنے والا ہر بچہ تعلیم کے ساتھ کسی نہ کسی ہنر سے بھی واقف ہو۔انہوں نے بتایا کہ ادارہ ڈور آف اوئیر نیس جھگی نشین اور نظر انداز شدہ بچوں ، خواتین کی تعلیم و ہنر کے لئے پچھلے کئی سالوں سے سر گرم عمل ہے۔