محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کی عمارت خطر ناک حد تک کمزور ہوچکی ہے،رانا عطاء محمد


لاہور (کامرس رپورٹر)رانا عطاء محمد صدر پنجاب ایسوسی ایشن آفسبجیکٹ سپیشلسٹ (پاس)نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کی عمارت کو سات سال قبل خستہ حال اور بوسیدہ قرار دے کر اسے خطرناک قرار دیا جا چکا ہے جبکہ حالیہ زلزلوں کی وجہ سے یہ عمارت مزید کمزور اور خطرناک صورت اختیار کر چکی ہے اور اس عمارت تلے کام کرنے والے محکمہ تعلیم کے آفیسرز اور عملہ کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے حکومت پنجاب بالخصوص محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے کہا ہے کہ وہ محکمہ تعلیم کے لاہور میں واقعہ تمام دفاتر کو ایک ہی عمارت میں منتقلی کا بندوبست کرے تاکہ پنجاب بھر کے دور دراز علاقوں سے یہاںآنے والے اساتذہ سمیت طلبہ اور عام شہری اپنے درپیش مسائل کو ایک ہی ایک ہی عمارت کے نیچے میں ون ونڈو آپریشن پر حل کروا سکیں۔






انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کی تمام عمارات کی ایک ہی جگہ منتقلی سے اساتذہ کی کارکردگی بہتر ہو گی ۔ ان کے اور انتظامیہ کے مابین باہمی روابط اور تعلق بھی مضبوط ہو گا۔دوسری جانب تعلیمی نظام جو کہ بری طرح متاثر ہورہا ہے اس میں بھی بہتری آئے گی۔