ویٹرنری یونیورسٹی کا کانووکیشن،757طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں

لاہور (کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے سا تو یں کانووکیشن کا گز شتہ روز انعقاد ہواجس کی صدارت گورنر پنجاب ملک محمد ر فیق ر جوا نہ نے کی جبکہ اس موقع پر پنجاب ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے چیئر مین پرو فیسر ڈاکٹر محمد نظام الد ین،سیکر ٹر ی لائیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیویلپمنٹ پنجاب نسیم صادق، وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اور مختلف یو نیور سٹیو ں کے وائس چانسلرزکی بڑ ی تعداد اس مو قع پر مو جود تھی۔ کا نو و کیشن میں757 گر یجو یٹ طلبہ کو ڈ گر یاں دی گئیں جن میں سے 163ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن، 173بی ایس آنر ز، 64 ڈاکٹر فار میسی، 21ما سٹر بز نس ایڈ منسٹر یشن، 12ما سٹر بز نس ایڈ منسٹر یشن ایگزیکٹیو، 12ما سٹر بز نس فنانس،28 ایم ایس سی زوا لو جی ،16بی بی اے آنر ز ، 22پی ایچ ڈی اور246 ایم فل کی ڈ گر یا ں طلبہ و طالبا ت نے و صو ل کیں جبکہ پوزیشن حا صل کر نے وا لے 38 طلبہ کو میڈل بھی د یئے گئے۔ اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے گور نر پنجا ب ملک محمدر فیق ر جوا نہ نے ڈگر یا ں اور میڈ ل حا صل کر نے والے طلبہ و طالبا ت کو مبا ر کبا د پیش کی۔اُ نہو ں نے معیا ر ی تعلیم و تحقیق کی تر ویج اور کمیو نٹی سرو سز کے لیئے ویٹر نر ی یو نیور سٹی کی کار کر دگی کو سراہااور پاکستا ن بھر کی د س بہتر ین جا معات کی فہر ست میں شا مل ہونے پر مبار کباد بھی دی۔اُ نہو ں نے کہا کہ پا کستا ن میں معیار تعلیم کو بہتر بنا نااور لائیو سٹاک سیکٹر کو ایک مستحکم فعا ل ادارہ بنا نا حکو مت پنجا ب کی او لین تر جیح ہے اورمعیار تعلیم کے معا ملے میں کسی قسم کا کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا اور اس امر میں پا کستا نی الیکٹر نک، پر نٹ میڈ یا اور سو سا ئٹی سے معا ونت کی در خوا ست ہے کہ ملکی تر قی سے متعلقہ اس نیک مقصد کے حصو ل میں اپنا کلید ی کر دار ادا کر یں۔،