پاکستان کامستقبل باصلاحیت انجینئرزسے وابسطہ ہے،ریکٹریوایم ٹی

لاہور ( پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں دو روزہ انجےئرنگ کانفرنس کاانعقادکیا گیا جس میں ملک کی معروف درسگاہوں اور اداروں سے اساتذہ، پروفیسرز،طلبہ ،فیکلٹی ممبران،انجنیئرز ، سکالرز اورمحقیقن نے شرکت کی ۔ کانفرنس کاافتتاح ریکٹریوایم ٹی ڈاکٹرحسن صہیب مرادنے پاکستان انجینئرنگ کاؤنسل ( پی ای سی) کے چےئر مین جاوید سلیم قریشی کے ہمراہ کیا ۔اس موقع پر یوایم ٹی کے سکول آف انجینئرنگ کے ڈین ڈاکٹر سلیم عابد تبسم، ڈاکٹر عجاز احمد چوہدری، ڈاکٹر سجاد ایچ ھاشمی، ڈاکٹر محمد اسد ، ڈاکٹر عثمان راشدو دیگرموجودتھے۔ریکٹریوایم ٹی پروفیسر ڈاکٹرحسن صہیب مراد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جدیدطرزپرتعمیرمیں انجینئرزکاکلیدی کردارہے،مستقبل بھی انجینئرزہی تعمیرکریں گے۔انہوں نے کہا کہ معیاری ریسرچ ورک میں نئے اور جدید ٹرینڈ پیداہوچکے ہیں جن سے باخبرہوناضروری ہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستانی انجینئرز نے اپنے معیاری کام کی وجہ سے اپنی الگ پہچان بنائی ہے ۔انہوں نے اکڈیمیا اور انڈسٹری میں لنک کو مضبوط بنانے پرزوریتے ہوئے کہا کہ اسی سے ملک میں ترقی کے لیے نئی راہیں کھلیں گی اورایک دوسرے کی صلاحیتوں کاپتہ چلے گا۔ڈاکٹرحسن نے مزیدکہا کہ یوایم ٹی تمام علوم کے ماہرین لیڈرز پیدا کررہی ہے جن میں ،مینجمنٹ ،بزنس ، سائنس وٹیکنالوجی اورانجینئرنگ کا شعبہ خاص طورپرشامل ہے۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل ( پی ای سی) کے چےئر مین جاوید سلیم قریشی نے کہا کہ یوایم ٹی نے دیگرشعبوں کی طرح انجینئرنگ میں بھی کوالٹی کوپروان چڑہایاہے۔ا


نہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر یوایم ٹی کے انجنیئرنگ کے شعبہ میں کی جانے والی ریسرچ اور کاوشوں کوسراہااوریقین دلایاکہ حکومت بھرپورتعاون کرے گی۔