پرائیویٹ سکولزر جسٹرنگ اتھارٹی کا اجلاس


لاہور (پ ر)پرائیویٹ سکولزر جسٹرنگ اتھارٹی کا ایک اجلاس لاہور کی ڈی او سی سندس ارشاد کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں پرویز اخترای ڈی او ایجوکیشن لاہور،ڈی ایم اختر حسین بخاری،محمد منشاء، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای ڈی او ایجوکیشن لاہور،ادیب جاودانی اور فیصل خالد ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹر نگ اتھارٹی شریک تھے۔ ای ڈی اور ایجوکیشن پرویز اختر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹی سکول سسٹم لاہور کی 10برانچز نے 10سال سے محکمہ تعلیم سے رجسٹریشن نہیں کروائی تھی اب ان سکولوں نے رجسٹریشن کے لئے اپلائی کیا ہے۔ان سکولوں سے ہم 20ہزارروپے روزانہ کے حساب سے جرمانہ وصول کریں گے۔