میٹرک امتحانات کیلئے4لاکھ سے زائد طلبہ نے فارم جمع کرا دیے

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) میٹرک کے سالانہ امتحان سال2016ء میں شرکت کے خواہشمند 4لاکھ چالیس ہزار طلباء و طالبات نے سنگل فیس کے ساتھ داخلے جمع کروا دیئے ہیں، ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین محمد نصراللہ ورک کے مطابق دو لاکھ90ہزار ریگولر جبکہ ایک لاکھ 58ہزار پرائیویٹ طلباء و طالبات نے سنگل فیس کے ساتھ داخلے جمع کروائے ہیں جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 23دسمبر تک تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اس طرح ٹرپل فیس کے ساتھ یکم نجوری 2016ء تک طلباء و طالبات داخلے بھجوا سکیں گے۔