پنجاب یونیورسٹی 24 تا25 دسمبر بند رہے گی

لاہور( خبرنگار خصوصی) پنجاب یونیورسٹی بروز جمعرات اور جمعہ( 24تا 25دسمبر2015ء)عید میلاد النبی اور قائد اعظم ڈے /کرسمس کے مواقع پر بند رہے گی۔تاہم پنجاب یونیورسٹی مسیحی سٹاف کو بروز ہفتہ (26دسمبر2015ء ) کو کرسمس کی مناسبت سے چھٹی ہوگی۔