پیف نے اساتذہ کے ڈیٹا کو جدید انداز میں محفوظ بنانے کیلئے سسٹم قائم کر دیا

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کے ڈیٹا کو جدید سائنسی انداز میں سٹور کرنے کے لئے ٹیچرز انفارمیشن سسٹم قائم کر دیا ہے۔اس اقدام کا مقصداساتذہ کی کیپسٹی بلڈنگ کے نظام کو مربوط انداز سے آگے بڑھانا ہے تاکہ تربیت اساتذہ کے ذریعے طالب علموں کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کی جا سکے۔