لاہور( اپنے نامہ نگار سے )پنجاب یونیورسٹی نے بنت الخورشید دختر اختر حسین جعفری کوایجوکیشن کے مضمون میں نوید الٰہی ولد شیخ حمید الٰہی کوسوشیالوجی کے مضمون میں ،اگنگ نگروہو پسپیتو ولد ٹوٹوک پوناری کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ، محمد امجد خان ولد محمد افضل خان کوزوالوجی کے مضمون میں ، تنزیلہ ریاض دختر چوہدری ریاض احمد کوزوالوجی کے مضمون میں، ،عمیرہ ڈوگر دختر حاکم علی ڈوگر کوباٹنی کے مضمون میں ،محمد اشفاق ولد کرم دین کوباٹنی کے مضمون میں اورفاطمہ واقی دختر خواجہ واقی الحق کوانٹر نیشنل ریلیشنز کے مضمون میں پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔