نئے وائس چانسلر پنجاب یو نیورسٹی کی تقرری کیلئیانٹرویوآئندہ ہفتہ ہونگے


لاہور(پ ر)پنجاب یو نیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر کی مدت ملازمت 20جنو ری 2016 کو ختم ہو رہی ہے اور نئے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے انٹر ویوز آئندہ ہفتے ہونگے ، اس انتہائی اہم پوسٹ پر تقرری کیلئے ماہرین تعلیم بھاگ دوڑ کر رہے ہیں جن میں موجودہ وائس چانسلر بھی شامل ہیں ۔ تیسری مدت کیلئے نا مزدگی پر ان کی کوششوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہگذشتہ دنوں انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی سے ان کے گھر پرملاقات کی ، پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی سرچ کمیٹی کے ایک انتہائی اہم رکن ہیں اور ا میدوار کا ان سے انٹر ویو سے پہلے ملنا معنی خیز ہے ان کی اس ملاقات کو لے کر طر طرح کے شکوک و شبہات جنم لے رہے ۔

واضع رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران گذشتہ 2 مدتوں سے وائس چانسلر پنجاب یو نیورسٹی ہیں ۔