’’نیو سکول پروگرام‘‘ سے منسلک سکولوں کا سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 11جنوری سے شروع ہو گا

لاہور(اپنے نامہ نگارسے )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبہ ’’نیو سکول پروگرام‘‘ سے منسلک سکولوں کا گیاراہوں سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 11جنوری سے صوبہ بھر میں شروع ہو گا ۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق اس امتحان میں کامیابی کے لئے 50فیصد طالبعلموں کا،33فیصد اوسط نمبر حاصل کرنا ضروری ہے ۔اس ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کی تعلیمی قابلیت کا جائزہ لینا ہے ۔