دارالنور سکول بیگم کو ٹ میں مستحق بچوں میں50ہزار مالیت کی فری کتب تقسیم


لاہور(پ ر)ہیومن ہو پ کےئر ویلفےئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)کے زیر اہتما م دارالنور سکول بیگم کو ٹ میں مستحق بچوں میں ڈاکٹر افتخار با جوہ نے50ہزار مالیت کی فری کتابیں تقسیم کیں اور سکو ل کے مستحق بچوں کو فری میڈیکل کی سہولیات دینے کے علاوہ 10مستحق بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا اعلا ن کیا۔تفصیلا ت کے مطابق بیگم کو ٹ میاں کالونی میں ہیومن ہو پ کئیر ویلفےئر فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے علاقہ کے واحد انگلش میڈیم سکول دارالنور کے مستحق بچوں میں ڈاکٹر افتخار باوجوہ نے فری کتابیں تقسیم کیں اوراپنے ہسپتال (باجوہ ہسپتال)میں مستحق بچوں کو میڈیکل کی فری سہولیات دینے کے علاوہ 10مستحق بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا بھی اعلان کیا ۔ان کا کہاتھا کہ شاہدرہ کے علاقہ میں اعلی معیار کی فری تعلیم دینے پر میں ہیومن ہوپ کےئر ویلفےئر فاؤنڈیشن کے عہدیدران کا خراج تحسین پیش کر تا ہوں ۔

اس نیک مقصد کے لیے میں بھی اس فلاحی ادارے کے ساتھ ہوں ۔اس مو قع پر چیف ایگزیکٹو ایچ ۔سی ۔ایف تنویر جٹ کا کہنا تھا کہ مستحق اور نادار بچوں کو فری تعلیم اور فر ی علاج کی سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

جس میں ہم کا فی حد تک کامیاب ہو ئے ہیں جبکہ ایم ڈی خرم رفیق نے کہا کہ دارلنور سکول میں50بچے بغیر فیس کے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کو HCFکی طر ف سے فر ی کتابیں بھی دی گئی ہیں رواں سال کے دوران ہمارا ٹارکٹ لاہور میں 5ہزار بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا ہے جس کے لیے ہم اپنی کوشش کر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہم اس کو شش میں کامیاب ہو نگے ۔ہمار امقصد معیاری تعلیم ہر گلی ہر گھر ہے اور اس مقصد کو حاصل کر نے کے لیے ہماری ٹیم دن رات کام میں مصروف ہے۔