وائس چانسلر خواجہ علقمہ کی ضمانت کی درخواست نیب کے تفشیشی افسر ریکارڈ سمیت طلب

 لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وائس چانسلر بہاؤالدین یونیورسٹی سید خواجہ علقمہ کی لاہور کیمپس کے مبینہ غیرقانونی قیام کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر نیب کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سید خواجہ علقمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو گرفتار کر رکھا ہے ،ان پر الزام ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی کے لاہور کیمپس میں غیرقانونی طور پر منظوری دی اور اختیارات سے تجاوز کیا ، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ وائس چانسلر نے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا، انہوں نے قانون کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دی، اس منظوری میں وائس چانسلر کا کوئی قصور نہیں لہذا درخواست گزار کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے ، ابتدائی سماعت کے بعددو رکنی بنچ نے 19جنوری کو نیب کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔

خواجہ علقمہ