لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک 402سکولوں کا سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ گزشتہ روز صوبے کے 36 اضلاع میں ہوا جس میں پارٹنر سکولوں کے 17905طالب علموں نے حصہ لیا۔اس ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کی تعلیمی کار کردگی کا جائزہ لینا تھا۔