لاہو(اپنے نامہ نگارسے )انجمن طلباء اسلام ضلع لاہور کے ناظم عامر اسماعیل نے کہا ہے کہ تعلیم برائے امن روڈ کارواں دہشت گرد سوچوں کے خاتمے امن کی نوید کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ،قوم امن کو ترس گی ہے ۔ملک بچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں فوج دے رہی ہے ۔طلباء قلم کی طاقت سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیں گے ۔ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اولیا ء اکرام کی تعلیمات عام کی جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ انجمن طلباء اسلام ملکی سلامتی ،آپریشن ضرب عضب ،نیشنل ایکشن پلان کی قومی سطح پر راہ ہموار کرنے کیلئے ،دہشت گردی انتہا پسندی کے خاتمے ،تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف اور تعلیم کے فروغ کیلئے ملک گیر تعلیم برائے امن روڑ کارواں لاہور پریس کلب تا اسلام آباد29,30جنوری کو نکالے گیان خیالات کا ظہار انہوں نے مختلف یونٹوں اور شاخوں سے آنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عامر اسماعیل نے کہا کہ روڑ کارواں لاہور تا سلام آباد جی ٹی روڑ کے راستے جائے گا ۔جس میں تمام چھوٹے بڑے شہروں سے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہزاروں کارکنان اور طلباء شریک ہونگے ۔
علاوہ ازیں ناظم ضلع لاہور عامر اسماعیل نے مرکزی جوائنٹ سیکریڑی جعفر ماجد اعوان ،ناظم پنجاب سید بو علی شاہ ،ناظم لاہور ڈوثیرن محمد اکرم رضوی سے بھی الگ الگ ملاقات کیں اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔۔۔