لاہور(پ ر) آ ل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی، سینئر نائب صدور کاشف ادیب، عبدالکریم، پنجاب تنظیم کے صدر چودھری واحد احمد اور تنظیم کے قانونی مشیر رانا ندیم صابر ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل امجد علی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا بلکہ گزشتہ دس سالوں میں پاکستان کے تعلیمی اداروں پر مختلف نوعیت کے اب تک 734 حملے ہوچکے ہیں،پنجاب حکومت نے سیکورٹی کی ذمہ داری پرائیویٹ سکولو ں پر ڈال دی ہے جبکہ سیکورٹی کی ذمہ دار حکومت خود ہے۔حکومت پولیس کو سکولوں کے مالکان کو حراساں کرنے سے روکے۔