پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم فروری سے شروع ہونگے

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ تعلیم پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب ایگزیمنیشن کمیشن کے زیر اہتمام پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم فروری سے شروع ہورہے ہیں۔مذکورہ امتحانات17 فروری کو اختتام پذیر ہوں گے۔ایگزیمینیشن کلسٹر سنٹرز کی طرف سے پنجاب ایگزمینیشن کمیشن میں رجسٹرڈ تمام سکولوں کے بچوں کو رول نمبر سلپس جاری کی جارہی ہیں ۔ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے ان بچوں کو جنہیں رول نمبر سلپس ابھی تک نہیں ملیں،30 جنوری کو ان کے سکولوں میں رول نمبر سلپس مہیا کی جائیں گی۔