پولیس نے تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی گارڈوں کو تربیت دینا شروع کردی

لا ہور (خبر نگا ر ) پولیس نے تمام سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کے سیکیورٹی گارڈوں کو تربیت دینا شروع کردی۔تعلیمی اداروں کے بیشتر سیکیورٹی گارڈز نے زندگی میں پہلی مرتبہ گولی چلانے کی تربیت حاصل کی۔تفصیلا ت کے مطا بق پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعلیمی اداروں کے سیکورٹی گارڈزکودہشت گردوں سے نبردآزما ہونے کے لیے ٹریننگ دی جا رہی ہے ،ان میں سے اکثر گارڈز ایسے ہیں جنہوں نے پہلے کبھی بندوق چلائی ہی نہیں اور بعض کو تو اسلحہ لوڈ کرنا بھی نہیں آتا ، سیکیورٹی گارڈز کو مختلف دفاعی ڈرلز اور فائرنگ کرنے کی ٹریننگ دی جارہی ہے ۔متعد د گارڈز کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ٹریننگ سے انہیں اپنے سیکیورٹی فرائض انجام دینے میں مدد ملے گی۔پو لیس کی اس کا وش پر سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کی انتظا میہ اور طلبا و طا لبا ت کے والد ین کا کہنا تھا کہ لا ہور پو لیس اچھا کا م کر ر ہی ہے اور وہ اپنے بچو ں کو سکولو ں کا لجو ں میں اطمینان سے بھیج سکتے ہیں ۔۔