پیف کا لاہور میں پی ایس ایس پی میں ایک بھی سکول پرانے پارٹنرز کو نہ دینے کا فیصلہ


لاہور (پ ر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے لاہور سے تعلق رکھنے والے اپنے پارٹنرز سکولوں کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے ضلع لاہور میں PSSP میں ایک بھی سکول اپنے پرانے پارٹنرز کو نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے پرانے پارٹنرز کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے فاؤنڈیشن کو ہزاروں سرکاری پرائمری سکول چلانے کیلئے دئیے ہیں جو سرکاری تحویل میں درست کام نہ کر رہے تھے۔ ان میں سے پہلے مرحلے میں ایک ہزار سرکاری سکول چلانے کیلئے نجی شعبے کے ساتھ اشتراک کرنے کی کارروائی آخری مراحل میں ہے۔ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں NGOS تعلیمی اداروں کی چینز Chanisفاؤنڈیشن کے پارٹنرز اور دیگر شہریوں کو اشتراک میں شامل کیا جا رہا ہے۔

مگر ضلع لاہور میں فاؤنڈیشن کے پرانے پارٹنرز سکولوں کو نظرانداز کرکے NGOS اور تعلیمی چینز کو نوازنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے حالانکہ ماضی کے ریکارڈ کے مطابق ضلع لاہور میں NGOS اور دیگر تعلیمی چینز کے اشتراک کا تجربہ ناکام ہوچکا ہے کیونکہ ان کے ادارے نے (Quality Assumnatate OAT) میں ناکامی کے باعث فاؤنڈیشن کے ساتھ الحاق سے باہر ہوچکے ہیں۔ فاؤنڈیشن پرانے پارٹنر نے اپیل کی ہے کہ حکام بالا میں اس ناانصافی کا تدارک کروائیں۔