آسٹریلین ایجوکیشن آفس پاکستان کا آسٹریلین ایجوکیشن کی ایکسپوکاانعقاد

epaper

لاہور(پ ر)معیاری تعلیم فراہم کرنے میں پیش پیش آسٹریلین ایجوکیشن آفس پاکستان ( اے ای او ، پاکستان )سٹوڈنٹس کے خوابوں کے مطابق وہ قدرتی حسن، وائلڈ لائف سفاری اور کھیلوں سے لیکر سب سے اہم ترین یونیورسٹیوں تک وہ تمام وہ ہر چیز فراہم کرتاہے جو دنیا بھر میں اپنی پہچان آپ ہیں۔ اے ای او ۔ پاکستان ، گلوبل ایجوکیشن سپیشلسٹ اور پاکستان میں آئلٹس ٹیسٹ سینٹر پاکستان بھر میں موجود ہیں جو سال میں دو مرتبہ ملک بھر میں ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کے ذریعے پاکستانی طالبعلموں کو آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کے منفرد مواقع فراہم کرتے ہیں۔ رواں سال فروری میں اے ای او ، پاکستان ملک بھر کے 6 بڑے شہروں میں ایک بار پھر آسٹریلین ایجوکیشن روڈ شوکا انعقاد کر رہی ہے۔ جس میں آسٹریلیا کی 19نامور یونیورسٹیوں کے نمائندگان نمائش میں شرکت کر رہے ہیں اور پاکستانی طالبعلموں کومستقبل میں اعلیٰ تعلیم کیلئے ماہرانہ مشورے اور مفید معلومات فراہم کریں گے ۔ اس سیریز کی پہلی نمائش آج پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں منعقد ہوئی۔ نمائش میں کثیر تعداد میں طلبہ اور ان کے والدین نے شرکت کی جنہوں نے آسٹریلیا کی اہم اور بڑی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش اور دلچسپی کا اظہار کیا۔اس سلسلے کی اگلی نمائش سرینا ہوٹل اسلام میں 4فروری 2016کو ،تیسری رمادا ہوٹل ملتان میں 6فروری 2016جبکہ آخرمیں میریٹ ہوٹل کراچی ، ہوٹل ون فیصل آباد اور پرل کانٹی نینٹل پشاور میں ایک ہی دن 7فروری 2016کومنعقد کی جائیں گی۔ دلچسپی کے حامل تمام طلباء و طالبات اپنے والدین کے ہمراہ ضرور تشریف لائیں کیونکہ نمائش میں داخلہ اور کیئریئر کونسلنگ کی سہولت بالکل مفت ہے۔