لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) کالج آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر یونس رانا کو حکومت پاکستان کی طرف سے بیسٹ یوینورسٹی کا ٹیچر ایوارڈ اور ایک لاکھ انعام دیا گیا جو کہ ایک اعزاز کی بات ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما فیصل سیال نے کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ میں واحد کالج ہے جس میں DVM کی ڈگری کے ساتھ Ph.D کروائی جاتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر یونس رانا کی دن رات لگن اور محنت سے کالج نے پاکستان میں اپنا نام بنایا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر یونس رانا نے کروڑوں روپے کی لاگت سے اپنی مدد آپ کے تحت کالج میں عالی شان مسجد تعمیر کروائی اور حکومت پاکستان کی طرف سے ملنے والا 1 لاکھ بھی کالج کی مسجد کو عطیہ کر دیا ہے ۔ جھنگ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر یونس رانا کی سرپرستی میں ایک ایسا ادارہ چل رہا ہے جو کہ جھنگ کی عوام کے لیے نعمت سے کم نہیں ۔جھنگ میں واحد کالج ہے جس میں پورے پاکستان سے طلبہ DVM کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں ۔ جھنگ کی عوام پروفیسر ڈاکٹر رانا یونس کو مبارکباد پیش کر تی ہے۔
اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔