لاہور( اپنے نامہ نگار سے )پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے / ایم ایس سی ، پارٹ۔I اور پارٹ۔II ، سالانہ امتحان2016ء کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔I ریگولر امیدواروں کے لییسنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ22مارچ (دستی) اور8مارچ (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم29مارچ (دستی) اور بذریعہ ڈاک15مارچ ہے۔ ایم اے / ایس سی، پارٹ۔II کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ15-3-16 (دستی) اور8-3-16 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم25-3-16(دستی) اور بذریعہ ڈاک 15-3-16 ہے۔ پرائیویٹ امیدواروں کے لیے، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔I کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ30-3-16 (دستی) اور15-3-16 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم12-4-16 (دستی) اور بذریعہ ڈاک 24-3-16 ہے۔
ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔II کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24-3-16 (دستی) اور 15-3-16 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم5-4-16 (دستی) اور بذریعہ ڈاک24-3-16ہے۔۔