سکینڈری سکول امتحانات ، مراکز کی کڑی نگرانی کیلئے ٹیمیں تشکیل


لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سیکنڈری سکول سالانہ امتحان 2016 کے سلسلہ میں گزشتہ روز پرچہ عربی ‘ بزنس سٹڈیز ‘ لباس اور پارچہ بافی ‘ صحت و جسمانی تعلیم اور جغرافیہ منعقد ہو ئے امتحانی مراکز میں کڑی نگرانی کیلئے ڈاکٹر محمد نصراللہ ورک، چےئرمین لاہور بورڈ نے محمد اشرف ‘سپرنٹنڈ نٹ ‘ آزاد ربانی ‘سپرنٹنڈ نٹ خدا بخش ‘ اسسٹنٹ کنٹرولر ‘ طاہر جاوید ‘ سپرنٹنڈ نٹ ‘ خالد محمود اسسٹنٹ سیکرٹری اور فیض رسول ‘سپرنٹنڈ نٹ پر مشتمل سکواڈ تشکیل دیے جبکہ مریدکے اور نارنگ منڈی کیلئے محمد عارف چو ہدری ‘ ریٹائرڈ اسٹیٹ آفیسر کی سربراہی میں 12رکنی خصوصی سکواڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے جو امتحانی مراکز کی صبح اور شام کے سیشن میں کڑی نگرانی کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ پیش کریں گے ۔میٹر ک سالانہ امتحان پارٹ ٹو میں 216528امیدواران شرکت کر رہے ہیں۔


جن کیلئے 812امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں سالان امتحان کے سلسلہ میں کل مور خہ02-03-2016 کو ایلیمنٹس آف ہو م اکنامکس ‘ ماحولیاتی مطالعہ اور Repair and Maint. of Domestic Ref. Air Cond. and Desert Cooler کے پرچہ جات منعقد ہو نگے ۔