لاہور(پ ر)جناح اسلامیہ کالج کے طلباوطالبات اس سال بھیMBAمیں تمام ٹاپ پوزیشنز لینے میں کامیاب ۔طیبہ افتحار نے MBAپارٹ تھری میں پہلی پوزیشن حاصل کی شازیہ لیاقت نے MBA پارٹ ٹو میں پہلی پوزیشن حاصل کی سدرہ غلام رسول اور اقرا فاطمہ نے MBA پارٹ ٹو میں دوسری پوزیشن حاصل کیرابعہ اقبال اور عقیل طاہر نے پارٹ تھری میں تیسری پوزیشن حاصل کی اس کے علاوہ جناح اسلامیہ کالج کے طلباوطالبات نے فائنل کے امتحانات میں پہلی دس میں سے سات پوزیشنز حاصل کی ہیں۔ پارٹ ٹو کے امتحانات میں پہلی پوزیشن سمیت تین پوزیشنزحاصل کی ہیں۔MBA پارٹ ون کے امتحانات میں دوسری پوریشن سمیت پانچ پوزیشنز حاصل کی ہیں طلباوطالبات کو ان کی شاندار کارکردگی پر میڈلز سے نوازا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی عبدلباسط چیئرمین پنجاب انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بورڈچیئرمین اور بگ برڈگروپ آف کمپنی تھے انہوں نے اپنے خطاب میں طلباوطالبات کو پنجاب یونیورسٹی میں پہلی ،دوسری،تیسری ،چوتھی اور ٹاپ10میں سے7 پوزیشنز لینے پر مبارکباد دی۔ تقریب کے آخر میں چئیرمین جناح اسلامیہ کالج محمد یوسف مغل نے معزز مہمان کا ان کی تشریف آوری پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔