پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب آج ہوگی

لاہور( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریب آج صبح 9بجے فیصل آڈیٹوریم ، نیو کیمپس میں منعقد ہوگی جس کا مقصد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ نئی نسل کودو قومی نظریہ کی اہمیت اور جدوجہد آزادی کے لئے اپنے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں بارے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

۔ اس موقع پر طلباء طالبات کی جانب سے تیار کردہ ملی نغمے، خاکے، ڈاکیومینٹریز ، قومی ترانہ اور تقریریں پیش کی جائیں گی۔