لیومن سافٹ کی پندرہویں سالگرہ


لاہور(پ ر)ریٹیل سافٹ ویئر بنانے والی صفِ اول کی کمپنی لیومن سافٹ ٹیکنالوجیز نے ایک مقامی ہوٹل میں اپنی پندھرویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقعے کو یادگار بنانے کے لئے مائکروسافٹ ایزیور پر دستیاب 'کینڈلا کلاؤڈ' کے نام سے ایک نئی پراڈکٹ کو لانچ کیا گیا۔لیومن سافٹ کے سی ای اوعبدالعزیز نے کہا'لمز کے 6 طالبعلموں پر مشتمل ایک چھوٹی کمپنی سے بڑھتے ہوئے چالیس سے زائد افراد کی ٹیم والے ایک ادارے میں تبدیل ہونا ایک طویل سفر سے ممکن ہؤا'انہوں نے مزید کہا'ہمیں یہ فخر حاصل ہے کہ ایک متبادل مقامی سافٹ ویئر کے ذریعے ہم نے درآمدات میں کمی کر کے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچایا ہے ۔آج لیومن سافٹ اندرون ملک 100شہروں اور بیرونِ ملک 8 ملکوں میں 2000 سے زائد کسٹمرز کے ریٹیل کاروبار کو چلانے میں معاون ہے ۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری کامیابی کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ ہماری مستعد ٹیم ہے جو ہمہ وقت پراڈکٹ کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور دوسری وجہ ہمارے کسٹمرز ہیں جن کے تجربے کی بنیاد پرمشوروں نے ہماری پراڈکٹ کو استحکام بخشا۔ ہم مستقبل میں اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک ریٹیل انڈسٹری کے متحرک شعبے کے ساتھ ایک مثبت شراکت کی امید رکھتے ہیں۔'