سبق یاد نہ کرنے پر پہلی جماعت کے طالبعلم پر تشدد،خاتون ٹیچر معطل

لاہور(خبر نگار،وقائع نگار) گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول واقع ر یٹی گن روڈ کی سکول ٹیچر عابدہ خانم نے پہلی جماعت کے طالب علم کو سبق یاد نہ کر نے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔والدین اطلاع ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے ۔ای ڈیاو لاہور پروفیسر اختر خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سکول ٹیچر عابدہ خانم کو معطل کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ریٹی گن روڈ پر واقع گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول میں سات سالہ محمد شہریار پہلی جماعت میں پڑھتا ہے ۔گزشتہ روز سات سالہ محمد شہریار سبق یاد نہ کر کے آیا جس پر سکول ٹیچر عابدہ خانم نے اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تشدد کے دوران کم سن طالب علم کی حالت غیر ہو گئی ۔لیکن سکول ٹیچر تشدد کرتی رہی واقعہ پر طالب طالب علم سراپا احتجاج بن گئے اور اس دوران والدین کو علم ہوا تو والدین نے بھی شدید احتجاج کیا ،جس پر سکول کے ہیڈ ماسٹر رائے لیاقت علی نے واقعہ کے بارے میں ای ڈی او تعلیم لاہور کو اطلاع دی جس پر ای ڈی او تعلیم لاہور پروفیسر اختر خان نے سکول ٹیچر عابدہ خانم کو معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے اور سکول کی انتظامیہ اور ڈی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ای ڈی او تعلیم لاہور پروفیسر اختر خان نے پاکستان کو بتایا کہ بچوں پر تشدد کے واقعات ہر گز برداشت نہ کیے جائیں گے اور ایسے سکول ٹیچرز کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔