کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کاانتظامیہ کیخلاف احتجاج


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے+ جنر ل ر پو رٹر) اضافی نمبرز نہ دئیے جانے پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ سراپا احتجاج ہوگئے ۔ایک طالب علم نے ٹینکی پر چڑھ کر کودنے کی کوشش بھی کی۔ بتا یا گیا ہے کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے سیکنڈ ائیر کے طلبہ اضافی نمبرز نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے۔ شکیل نا می ایک طالب علم نے ٹینکی پر چڑھ کر کودنے کی کوشش کی تاہم ساتھی طلبہ کے سمجھانے پروہ اپنے ارادے سے باز رہا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ اْن کا ایک پرچہ آؤٹ آف سلیبس آیا تھا جس پر وی سی نے پروفیسرز کی کمیٹی تشکیل دی جس نے معاملے کا جائزہ لے کر سفارش کی تھی کہ طلبہ کو 18 اضافی نمبر دئیے جائیں۔ تاہم وی سی نے اپنی تشکیل کردہ کمیٹی کی سفارش تسلیم کرنے سے انکار کردیا جس پر طلبہ سراپا احتجاج ہیں۔