کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج ، مطالبات کیلئے 24گھنٹے کی ڈیڈ لائن

 لا ہور (جنر ل ر پو رٹر ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج شروع ہوا تو انتظامیہ نے میڈیا کو یونیوسٹی میں داخلے سے روک دیا، جس پر طلباء اور سکیورٹی گارڈز میں خوب دھکم پیل ہوئی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری اور ناانصافی پر مبنی امتحانی نظام طلبا کا استحصال کر رہا ہے، وی سی مسائل حل کرنے کے بجائے معاملہ دبانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ طلباء نے وی سی کمیٹی کی جانب سے سفارش کردہ 18 اضافی نمبر دینے کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ کیا جبکہ انتظامیہ نے معاملہ ایک بار پھر کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ طلباء کا کہنا ہے کہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ 24 گھنٹے میں فیصلہ نہیں سنائے گی تو احتجاجاً مال روڈ بلاک کر دیں گے۔