تعلیم اور صحت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بجٹ رکھا جائے،میاں ایوب


لاہور( نمائندہ خصوصی)سابق مشیر وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت آنے والے بجٹ میں تعلیم اور صحت کے لئے ترجیحی بنیادوں پر بجٹ رکھا جائے اور صحت کا بجٹ اورنج لائن ٹرین جیسے فضول منصوبوں پر خرچ کرنے کی بجائے صحت کی سہولتوں کو عام کیا جائے۔

کیونکہ ہسپتالوں میں مریض خوار ہو رہے ہیں اور دوائیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ( ن) کی پالیسیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں ، سکولوں ، اور قبرستانوں کے فنڈز لاہور کے فضول منصوبوں پر لٹائے جا رہے ہیں ۔