گرمی کی شدت بڑھنے اورلوچلنے سے سکولوں میں متعدد بچے بے ہوش

نگار) گرمی کی شدت بڑھنے پر گزشتہ روز بھی لاہور کے سکولوں میں بچے شدید گرمی تپتی دھوپ اور لو کی زد میں رہے ہیں۔ جس کے متعدد بچے بے ہوش اور بچوں نے موسم گرما کی قبل از وقت چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت پڑھنے پر گزشتہ روز لاہور کے سکولوں میں صورتحال انتہائی خطرناک رہی ہے۔ متعدد بچے شدید گرمی کی زد میں رہے ہیں، اس میں ٹھنڈے پانی کے انتظامات کم ہونے کے باعث شدید گرمی نے بچوں پر سب سے زیادہ حملہ کیا ہے، جس کے باعث متعدد سکولوں میں سینکڑوں بچوں کے بے ہوش ہونے کے واقعات پیش آئے، جس پر بچے اور بچوں کے والدین سراپا احتجاج بنے رہے ہیں، جس پر ای ڈی او تعلیم لاہور اور ڈی ای اوز سمیت ڈپٹی ڈی ای اواور اے ای اوز کی دوڑیں لگ گئیں اور بے ہوش ہونے والے بچوں کو مقامی ہسپتالوں میں طبی امداد کیلئے لیجایا گیا، اس موقع پر بچوں اور بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہتے کہ گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے موسم گرما کی چھٹیاں کا اعلان کرے جبکہ اس حوالے سے محکمہ تعلیم لاہور کے سربراہ ای ڈی او طارق رفیق کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں سے گرمی کی شدت زیادہ تھی جس کے باعث بچے گرمی کی لو کی زد میں آئے ہیں، اس میں سکولوں میں ٹھنڈے پانی کا زیادہ سے زیادہ بندوبست کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔