لاہور(خبرنگار) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان او رگورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آبادکے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک اور گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے سمجھوتے کی یاداشت پردستخط کیے۔اِس معاہدے کی رو سے دونوں ادارے باہمی اشتراک سے طالبِعلموں کی تعلیمی استعداد بہتر بنانے کے لیے ٹریننگ پروگرام249 ریسرچ،فیکلٹی ایکسچینج، نئے ڈگری پروگرام کی تشکیل،لیبارٹری کے استعمال، انٹرن شپ اور کورسز کی فراہمی میں مدد فراہم کریں گے۔ اِس موقع پر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے دونوں اداروں کے باہمی اشتراک سے معیاری تعلیم کی فراہمی کوسراہا۔
اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ورچوئل یونیورسٹی کی خدمات کی تعریف کی۔