پنجاب یونیورسٹی کے سات مختلف شعبوں میں چار سالہ بی ایس آنرز اور دوسالہ ماسٹر ڈگری پروگرامز کے انٹری ٹیسٹ کے لئے باقائدہ شیڈول جاری

لاہور( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی کے سات مختلف شعبوں میں چار سالہ بی ایس آنرز اور دوسالہ ماسٹر ڈگری پروگرامز کے انٹری ٹیسٹ کے لئے باقائدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔گذشتہ روز انٹری ٹیسٹ کے لئے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی جس میں طلباو طلبات نے بی ایس آنرز (چارسالہ پروگرام) اور ماسٹر ڈگری(دوسالہ پروگرام)کے لئے فارم جمع کروائے ہیں جس کے سلسلہ میں پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کامرس ،ڈیزائنگ،آئی ٹی اوربینکنگ سمیت سات شعبوں میں زبردست رش تھا۔پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان خرم شہزاد کے مطابق بی ایس آنرز پروگرام اور ماسٹر ڈگری پروگرام کیلئے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کروایا گیا ہے ۔
جس میں طلباو طالبات اگلے ہفتہ میں انٹری ٹیسٹ کے لئے جائیں گے جس کے بعد انٹری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباو طالبات چار سالہ اور دو سالہ پروگرام کی کلاسز باقائدہ شروع کر دی جائیں گئیں۔